ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / منی پور میں بی جے پی کے زیر قیادت پہلی حکومت کی حلف برداری آج

منی پور میں بی جے پی کے زیر قیادت پہلی حکومت کی حلف برداری آج

Wed, 15 Mar 2017 12:00:33  SO Admin   S.O. News Service

امپھال، 15 مارچ(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)منی پور کی گورنر نجمہ ہیبت اللہ آج این بیرین سنگھ کو وزیراعلیٰ کے عہدے کا حلف دلائیں گی۔اور اس کے ساتھ ہی ریاست میں پہلی بار بی جے پی کے زیرقیادت حکومت بن جائے گی۔گورنر نے بی جے پی ممبر اسمبلی ٹیم لیڈر بیرین سنگھ کو حکومت بنانے کی دعوت دی ہے. بیرین سنگھ کو کل متفقہ طور پر بی جے پی پارٹی اراکین کا لیڈر منتخب کیا گیا تھا۔سنگھ کو حکومت بنانے کی دعوت ایسے دن دیا گیا ہے جب این ڈی اے میں شامل ناگا پیپلز فرنٹ کے چار ارکان نے گورنر سے ملاقات کی اور حکومت کی تشکیل کے لیے بی جے پی کو اپنی حمایت دینے کا اعلان کیا۔شاہی محل ذرائع نے بتایا کہ حلف برداری کی تقریب کل دوپہر ایک بجے ہوگی۔ہ پوچھے جانے پر کہ وزیراعلیٰ کے ساتھ کتنے وزیر حلف لیں گے، بی جے پی ذرائع نے یہاں کہا کہ اسے ابھی حتمی شکل دیاجاناہے۔ذرائع نے تاہم کہا کہ یہ چھوٹی کابینہ ہوگی اور اس میں دیگر ساتھیوں کی نمائندگی ہوگی۔بی جے پی نے 60 رکنی اسمبلی میں 32 ممبران اسمبلی کی حمایت ہونے کا دعویٰ کیاہے۔


Share: